دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کہا کہ قومی راجدھانی خطہ میں ملازمت پیشہ خواتین کے لئے مزید ہاسٹلوں کی اشد ضرورت ہے۔
وزیر اعلی نے نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے ذریعہ تعمیر شدہ اولڈ ایج ہوم 'آشیرواد" کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ "شہر میں ملازمت پیشہ خواتین
کے لئے مزید ہاسٹلوں کی سخت ضرورت ہے"۔
اس پروگرام میں نئی دہلی کی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی پھی موجود تھیں، جس میں خطاب کرتے ہوئے مسٹر اروند کیجریوال امید ظاہر کی کہ دیگر علاقوں میں بھی اولڈ ایج ہوم اور ملازمت پیشہ خواتین کے ہاسٹلوں کے تعمیری منصوبوں کو بلا کسی تاخیر کے منظور کیا جائے گا۔